حیدرآباد۔27مئی(اعتماد نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں تلنگانہ
سے تعلق رکھنے والے دو این ڈی اے محاذ کے ایم پیز کو جگہ نہیں دی گئی۔
سکندر آباد لوک سبھا حلقہ سے بنڈارو دتاتریا نے ‘ ملکاج گری سے تلگو دیشم
کے ملا ریڈی نے کامیابی حاصل کی
لیکن ان دونوں میں سے کسی ایک کو مودی کی
کابینہ میں شامل کرنے کی قیاس کی جارہی تھی تاہم ان دونوں میں سے کسی بھی
رکن پارلیمنٹ کو جگہ نہیں دی گئی۔جبکہ یو پی اے کے دور حکومت میں تلنگانہ
کے تین مرکزی وزرا رہے۔ جن میں سے ایک کابینہ وزیر اور دو مملکتی وزرا
تھے۔